شکار پور میں پولیس اور رینجرز کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن، مغوی بازیاب

شکارپور: (دنیا نیوز) شکارپور پولیس اور رینجرز نے گڑھی تیغو کچہ ایریا میں ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے مغوی بازیاب کرا لیا۔

آپریشن کے دوران بازیاب ہونے والے کی شناخت عبدالوقار ولد خان محمد جمالی کے نام سے ہوئی جو نوابشاہ کا رہائشی ہے، چار ماہ قبل کم قیمت تیتر فروخت کرنے کے جھانسے میں ڈاکوؤں نے اغوا کیا تھا، مغویوں کی بازیابی کے لئے ٹیمیں تشکیل دیکر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ آپریشن میں بکتر بند گاڑیوں جدید مشینری سمیت پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے حصہ لیا، فرار ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے کچے میں آپریشن جاری ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان خبردار رہیں ڈاکو شادی کرنے اور سستے ٹریکٹر، تیتر، کار و دیگر اشیاء کا جال بچھا کر انہیں اغوا کر رہے ہیں۔

ایس ایس پی نے مزید بتایا کہ آپریشن جرائم کے خاتمے اور امن و امان کی صورتحال بحال ہونے تک جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں