فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، ڈکیتی کے مقدمات میں مطلوب ملزم ہلاک

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ گلبرگ کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے میں ڈکیتی اور راہزنی کے 29 مقدمات میں مطلوب ملزم نعمان مارا گیا۔

پولیس کے مطابق مشکوک کار کو روکنے پر ملزمان نے فائرنگ شروع کردی، تعاقب کے دوران ملزمان کمال آباد قبرستان کے قریب کار چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ ملزم نعمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ماراگیا، ملزم کی لاش ہسپتال منتقل کردی گئی جبکہ فرار ہونے والے دیگر تین ملزمان کی تلاش جاری ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں