سکول ٹیچر کا 5 سالہ طالبہ پر تشدد، بازو توڑ دیا
اوباڑو: (دنیا نیوز) سکول ٹیچر نے 5 سالہ طالبہ پر بدترین تشدد کر کے بچی کا بازو توڑ دیا۔
افسوسناک واقعہ اوباڑو شہر میں پیش آیا، طالبہ کے والد نے بتایا کہ بچی کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
متاثرہ بچی کے چچا نے کہا کہ دوسری کلاس کی طالبہ پر استاد راحیل راجپوت نے تشدد کیا جبکہ تشدد کے الزام پر استاد نے اپنا موقف دینے سے انکار کر دیا۔