دسمبر اور جنوری میں آئی ایم ایف شرائط پر 5 اہداف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
اسلام آباد: (مدثر علی رانا) دسمبر اور جنوری میں آئی ایم ایف شرط کے مطابق 5 اہداف حاصل نہ ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق جنوری تک ڈسکوز نجکاری، مارچ تک 3 ماہ درآمدی بل کے برابر زرمبادلہ ذخائر کا ہدف ادھورا رہنے کا خدشہ ہے جبکہ دسمبر تک ریونیو ہدف، جنوری تک زرعی آمدن پر ٹیکس اور ایسٹ ڈیکلریشن ہدف حاصل نہیں ہو سکے گا۔
آئی ایم ایف کو جنوری 2025 تک دو ڈسکوز کی نجکاری کیلئے یقین دہانی کرائی گئی ہے، شرط کے مطابق جنوری 2025 تک 2 ڈسکوز کی نجکاری کا پراسیس مکمل نہیں کیا جا سکے گا، نجکاری کمیشن یکم جنوری 2025 سے زرعی آمدن پر ٹیکس عائد کرنے کی شرط بھی پوری نہ ہونے کا خدشہ ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ چھوٹے کاشتکاروں پر فیڈرل پرسنل انکم ٹیکس کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جائے گا، کمرشل کاشتکاروں پر فیڈرل کارپوریٹ انکم ٹیکس کی شرح سے ٹیکس عائد کیا جانا ہے، اہداف پر عملدرآمد نہ ہونے کی صورت میں آئی ایم ایف کیساتھ موجودہ قرض پروگرام چلانا مزید مشکل ہو گا۔
ذرائع وزارت خزانہ نے مزید بتایا ہے کہ اہداف پورے نہ ہونے پر دوسری کے بعد تیسری قسط کیلئے مزید سخت اقدامات کرنا ہوں گے۔