بغض عمران میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے : بیرسٹر سیف

پشاور: (دنیانیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرسیف کاکہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جعلی حکومت بانی پی ٹی آئی کے بغض میں نسلی تعصب کو پروان چڑھارہی ہے، جڑواں شہروں میں پشتونوں کو ظلم و تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پشتو زبان بولنے والوں کو قیدی وین میں ڈال دیا جاتا ہے، غریب پشتونوں کو پی ٹی آئی کارکن ظاہر کرکے ظلم ڈھائے جارہے ہیں، بانی پی ٹی آئی کے بغض میں جعلی حکومت نفرتوں کو فروغ دے رہی ہے، نام نہاد قوم پرست جماعتوں نے بھی پشتونوں کی تضحیک پر چپ سادھ لی ہے۔

بیرسٹر سیف کا مزید کہنا تھا کہ افغان باشندوں کی تضحیک دو ملکوں کے درمیان نفرتوں کو بڑھاوا دے رہی ہے، افغان ہمارے مسلمان بھائی ہیں، ان کی عزت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، افغانستان کے ساتھ خراب تعلقات کا براہ راست اثر خیبر پختونخوا پر پڑتا ہے۔
 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں