چیئرمین سینیٹ نے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا

اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے بیرسٹر علی ظفر کو جوڈیشل کمیشن کا ممبر تعینات کر دیا۔

سینیٹر شبلی فراز نے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کی ممبر شپ سے استعفیٰ دیا تھا، سینیٹر شبلی فراز نے بیرسٹر علی ظفر کا نام جوڈیشل کمیشن کے ممبر کیلئے ارسال کیا تھا۔

سینیٹر بیرسٹر علی ظفر جوڈیشل کمیشن میں اپوزیشن کی نمائندگی کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں