شیخوپورہ: پولیس کے مبینہ تشدد سے قیدی ہلاک

شیخوپورہ: (دنیا نیوز) پولیس کے مبینہ تشدد سے قیدی ہلاک ہوگیا۔

پولیس کی قید میں مبینہ تشدد سے ہلاک ہونے والے قیدی کے ورثاء نے لاش روڈ پر رکھ کر جیل پولیس کے خلاف شدید احتجاج کیا، احتجاج کے باعث گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، ورثاء نے جیل پولیس کے جوان کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، سرکاری اسلحہ چھیننے کی کوشش کی۔

چاند نامی قیدی کے خلاف ہاؤسنگ کالونی میں اقدام قتل کا مقدمہ درج تھا، قیدی کے بھائی نے الزام لگایا کہ جیل پولیس نے میرے بھائی کو مبینہ طور زہر خورانی کی اور تشدد کا نشانہ بنایا، جب تک جیل حکام کے خلاف مقدمہ درج نہیں کیا جائے گا احتجاج جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں