بوریوالا: دو گروپوں میں تصادم، فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق

بوریوالا: (دنیا نیوز) دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔

افسوسناک واقع گاؤں 401 ای بی میں پیش آیا جہاں نامعلوم وجوہات کی بنا پر دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، تصادم کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی موقع پر دم توڑ گئے جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پرپہنچ گئی، جاں بحق افراد کی شناخت شاہد اور زاہد ولد محمد صدیق کے ناموں سے ہوئی۔

پولیس نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کرکے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں