گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر خاتون قتل
گوجرانوالہ:(دنیا نیوز) پنجاب کے علاقے گوجرانوالہ میں شادی سے انکار پر خاتون قتل کردی گئی۔
واقعہ تھانہ ماڈل ٹاؤن کے علاقہ میں پیش آیا جہاں سوئی گیس روڈ کے رہائشی ملزم بابر نے فائرنگ کر کے 25 سالہ شانزہ کو قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بابر اپنے دوست مہتاب کے ہمراہ لڑکی سے ملنے ماڈل ٹاؤن پارک آیا تھا، ملاقات کے دوران تلخ کلامی پر ملزم نے طیش میں آ کر فائرنگ کر دی، گولیاں لگنے سے شانزہ موقع پر دم توڑ گئی۔
علاوہ ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ مقتولہ شانزہ علی پور چٹھہ کی رہائشی تھی، واقعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ شادی سے انکار پر پیش آیا، جس پر ملزم نے طیش میں آکر انتہائی قدم اٹھایا۔