وفاقی وزیر چودھری سالک حسین سے چینی وفد کی ملاقات، ایم او یو پر دستخط
اسلام آباد: (حریم جدون) وفاقی وزیر اوورسیز پاکستانیز چودھری سالک حسین کی چینی وفد سے ملاقات کی اس موقع پر شراکت داری مضبوط بنانے کے بارے میں ایم او یو پر دستخط کئے گئے۔
ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے مطابق چینی وفد کی قیادت ہیلتھ کیئر پراجیکٹ کی سربراہ اسکارلیٹ نے کی، چینی وفد نے دورافتادہ علاقوں میں صحت کی سستی دیکھ بھال کا منصوبہ پیش کر دیا۔
منصوبے کے تحت مصنوعی ذہانت کے ذریعے بیماریوں کی تشخیص کی جائے گی، منصوبے سے علاج معالجے کی لاگت میں کمی اور درست تشخیص مُمکن ہوگی۔
ترجمان وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے مطابق پورٹیبل مشین کے ذریعے 7، 8 بیماریوں کی تشخیص ہوسکے گی۔
وفاقی وزیر چودھری سالک حسین نے کہا کہ امید ہے منصوبے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، اس موقع پر شراکت داری کو باضابطہ بنانے پر اتفاق رائے کیلئے ایم او یو پر دستخط بھی کئے گئے۔