چھانگا مانگا: کھیلتے ہوئے بچوں پر دیوار گر گئی، ایک جاں بحق، دوسرا زخمی
چھانگا مانگا: (ویب ڈیسک) کھیلتے ہوئے بچوں پر دیوار گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
حادثے کی اطلاع پر امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں، ریسکیو ذرائع کے مطابق عیدگاہ کے علاقے میں دو بچے کھیل رہے تھے کہ اچانک گھر کے احاطے کی دیوار ان پر آن گری، جس سے دونوں بچے دیوار کے نیچے دب گئے۔
بچوں کی عمریں 13 اور8 سال تھیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کردیا۔