ٹیکسلا: ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار
ٹیکسلا: (دنیانیوز) ٹیکسلا میں پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 5 رکنی گینگ گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے 7 موٹر سائیکل، 2 موبائل فون، 38 ہزار روپے نقدی اور اسلحہ برآمد کرلیاگیا ۔
پولیس کا بتانا ہے کہ ملزمان بائکیا بک کرواتے اورگن پوائنٹ پر شہریوں سے موٹرسائیکل و نقدی چھین لیتے تھے۔