عمران خان کا ٹویٹر ہینڈلر بانی کی مشکلات بڑھا رہا ہے: فیصل واوڈا
اسلام آباد:(دنیا نیوز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ عمران خان کا ٹویٹر ہینڈلر ان کیلئے مشکلات بڑھا رہا ہے۔
دنیا نیوزکےپروگرام’’آن دی فرنٹ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کواس احتجاج کی کال سے بہت زیادہ نقصان ہوا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا ٹویٹرچلانےوالا عمران خان کی مشکلات بڑھا رہا ہے، بشریٰ بی بی نے بانی پی ٹی آئی سے چوری کروائی، عمران خان نے آج کہا کہ اسمبلیوں میں جائیں، حکومت کا کام ہوتا ہے راستہ نکالنا، حکومت کوچاہیےتھا کہ پی ٹی آئی کو احتجاج کے لیے کوئی جگہ دیتے، یہ مس مینجمنٹ نہیں ڈیزاسٹرہیں۔
فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ حکومت نے درست طریقےسےمینج نہیں کیا، بانی پی ٹی آئی سےغلطیاں کروائی گئی ہیں، پی ٹی آئی کےبندے بشریٰ بی بی کا دفاع کررہےہیں، آج بانی پی ٹی آئی نےبڑا مثبت بیان دیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے حوالے سے سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ کے پی میں گورنر راج کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بات چیت کا راستہ حکومت کےپلیٹ فارم سے ہی نکلے گا۔