سٹاک مارکیٹ میں ایک اور تاریخ ساز دن، ہنڈرڈ انڈیکس نے نیا ریکارڈ بنا ڈالا

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک بار پھر سے نیا ریکارڈ قائم ہوگیا، ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار پوائنٹس کی حد کو چھو گیا ہے۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، ٹریڈنگ کے اختتام پر 1917 پوائنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 1 لاکھ 3 ہزار 274 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس 1274 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ ایک ہزار 357 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بند ہوا تھا۔

سٹاک مارکیٹ میں آج 33 ارب 5 کروڑ 38 لاکھ 47 ہزار 519 روپے مالیت کے 69 کروڑ 57 لاکھ 92 ہزار 396 شیئرز کا لین دین ہوا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں