اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اقتصادی رابطہ کمیٹی نے متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق پٹرولیم ڈویژن کے لئے 13.1 ملین روپے کی ضمنی گرانٹ منظور کر لی۔

ای سی سی نے گیس پیدا کرنے والے علاقوں کے 5 کلومیٹر دائرے میں گیس فراہمی کی سمری مںظور کر لی، 5 کلو میٹر دائرے میں دیہات کو گیس فراہمی کیلئے 3 ارب روپے کی منظوری دی گئی، سکیموں پر عملدرآمد سوئی نادرن اور سدرن کے ذریعے کیا جائے گا۔

اعلامیہ کے مطابق بی ای سی ایس کے اساتذہ کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے 20 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، عدالتوں کی ہدایات کے مطابق کم از کم اجرت کے فرق کی ادائیگی کی جائے گی۔

ای سی سی نے مون سون آپریشنز اور بیرون ملک انسانی امداد کیلئے ساڑھے 3 ارب منظور کئے گئے، پاور ڈویژن کے ایس ڈی جیز اچیومنٹ پروگرام کیلئے 1 ارب سے زائد کی گرانٹ منظور کی گئی۔

اعلامیہ کے مطابق بجلی شعبے میں پیداواری لاگت اور گردشی قرض کم کرنے کیلئے جامع اصلاحاتی پیکیج منظور کیا گیا۔

وزارت اطلاعات کی عوامی آگاہی مہمات کے 1 ارب 47 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی، وزارت اطلاعات کو باقی رقم کیلئے اگلی سہ ماہی میں دوبارہ سمری پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں