عالمی و مقامی سطح پر سونا سستا اور چاندی مہنگی

کراچی: (دنیا نیوز) عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی جبکہ چاندی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 34 ڈالر کی کمی سے 5 ہزار 110 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے زیر اثر مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار 400 روپے کم ہو کر 5 لاکھ 33 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 915 روپے گھٹ ہو کر 4 لاکھ 57 ہزار 614 روپے کی سطح پر آ گئی۔

سونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 104 روپے کے اضافے سے 8 ہزار 914 روپے جبکہ فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 89 روپے کے اضافے سے 7 ہزار 642 روپے کی سطح پر آگئی۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت صرف چار روز میں 30 ہزار 1 سو روپے کم ہوئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں