آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان
احمد آباد: (دنیا نیوز) آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 فائنل کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا گیا۔
فائنل میں بھارت اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ 8 مارچ کو احمد آباد میں ہوگا، رچرڈ ایلنگ ورتھ اور الیکس وارف فائنل میں آن فیلڈ امپائرز ہوں گے۔
رچرڈ ایلنگ ورتھ مسلسل دوسری بار ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کریں گے، الیکس وارف اپنے کیریئر میں پہلی بار سینئر آئی سی سی ورلڈ کپ فائنل میں امپائرنگ کریں گے۔
فائنل کے لئے اللہ الدین پالیکر کو تھرڈ امپائر مقرر کیا گیا ہے، ایڈرین ہولڈ سٹاک فائنل میں فورتھ امپائر کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔
اینڈی پائیکرافٹ فائنل میں میچ ریفری کے فرائض انجام دیں گے۔