پی ایس ایل 11: اسلام آباد یونائیٹڈ کا حیدرآباد کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سپر لیگ( پی ایس ایل) سیزن 11 کے دوسرے ایلیمینیٹر میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے حیدرآباد کنگزمین کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر حیدرآباد کنگزمین کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔
یاد رہے کہ آج کی فاتح ٹیم اتوار کو فائنل میں پشاور زلمی سے مقابلہ کرے گی اور ہارنے والی ٹیم کا سفر ایونٹ میں ختم ہوجائے گا۔
پی ایس ایل 11 کا فائنل اتوار کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔