5 گولیاں لگنے کے باوجود پولیس اہلکار نے بینک ڈکیتی ناکام بنا دی
پشاور: (دنیا نیوز) پولیس اہلکاروں نے بہادری کی مثال قائم کر دی، ڈاکوؤں کی 5 گولیوں سے زخمی پولیس اہلکار نے بینک ڈکیتی کو ناکام بنایا دیا، سی سی ٹی وی فوٹیج وائرل ہو گئی۔
پیر بالا میں بینک ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج دنیا نیوز نے حاصل کر لی، فوٹیج کے مطابق تین مسلح ڈاکو بینک کے اندر داخل ہو رہے ہیں، بینک کے اندر داخل ہوتے وقت ایڈیشنل ایس ایچ او بہار علی ڈاکوؤں کو روکنے لگے۔
فوٹیج کے مطابق فائرنگ سے زخمی ہونے کے باوجود پولیس اہلکار بہار علی مقابلہ کرتے رہے، دو دیگر پولیس اہلکار بھی ڈاکوؤں کو روکنے کے لئے فائرنگ کرتے رہے۔
پولیس کے بروقت ردِعمل سے ڈاکو ڈکیتی کیے بغیر فرار ہو گئے، صبح دس بجے ڈاکوؤں نے بینک میں ڈکیتی کی کوشش کی تھی، واردات کے دوران پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
پولیس کے مطبق واقعے میں تین اہلکار زخمی ہوئے تھے، مسلح ڈاکوں نے نائن ایم ایم اور تیس بور پستول استعمال کیا۔