پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 3000 سے زائد پوائنٹس کی کمی

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے بعد انڈیکس ایک بار پھر کئی حدیں کھو بیٹھا۔

کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز کاروبار کے آغاز سے ہی سٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا، 3500 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 072 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری دن کے اختتام پر سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

دوسری جانب اسرائیل امریکا کی ایران سے جنگ کے بعد عالمی مارکیٹس میں گراوٹ جاری ہے،امریکا کی ڈوجونز مارکیٹ میں 1.6 فیصد کمی، یورپی مارکیٹس بھی شدید دباؤ کا شکار، ایشائی مارکیٹس میں بھی مندی کا رجحان ہے۔

جنوبی کوریا کی مارکیٹ ایک وقت میں 12 فیصد تک نیچے گر گئی، نکی جاپان کا انڈیکس 3 فیصد کم ہوگیا، آسٹریلیا اور چین کے انڈیکس بھی کمزور ہوگئے۔

اس کے علاوہ خام تیل کی قیمت 84.50 ڈالر فی بیرل ہوگئی، جبکہ گیس کی قیمتیں دوگنا تک بڑھ گئی ہیں۔

دوسری جانب انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 1 پیسے کمی ہوئی، ڈالر 279.41 روپے سے کم ہو کر 279.40 روپے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں