روپیہ مستحکم، انٹربینک میں ڈالر سستا ہوگیا
کراچی: (دنیا نیوز) انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں امریکی کرنس کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 97 پیسے پر بند ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر 278 روپے 5 پر بند ہوا تھا۔