ملک بھر میں ایک ہزار یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں ایک ہزار یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور وزارت صنعت و پیداوار نے یوٹیلیٹی سٹورز بند کرنے کی منظوری دے دی، اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور سمیت دیگر شہروں سے 400 سے زائد یوٹیلیٹی سٹورز بند کر دیئے گئے۔

ذرائع کے مطابق مجموعی طور پر ملک بھر میں 4 ہزار 800 یوٹیلیٹی سٹورز میں سے نقصان والے سٹورز بند کر دیے جائیں گے، مالی مشکلات کے باعث یوٹیلیٹی سٹورز کو بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزارت صنعت وپیداوار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کے ملازمین کو گزشتہ ماہ کی تنخواہوں میں بھی تاخیر کا سامنا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں