کراچی میں پولیس مقابلہ: زخمی ڈاکو ساتھی سمیت گرفتار، اسلحہ برآمد

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس مقابلے کے دوران زخمی سمیت دو ڈاکو گرفتار کر لئے گئے۔

ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کے مطابق سائیٹ ایریا پولیس کا موٹرسائیکل سوار دو مسلح ڈاکووں سے مقابلہ ہوا، گرفتار ملزموں کے قبضہ سے غیرقانونی پستول، چھینا گیا موبائل فون اور موٹرسائیکل برآمد کرلیا گیا۔

فیضان علی نے مزید بتایا کہ ملزم شہری کو لوٹ کر فرار ہو رہے تھے، ملزمان و پولیس پارٹی کے مابین میٹروول بدھ بازار چڑھائی کے پاس فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ملزموں کی شناخت سبحان اور ہارون کے ناموں سے ہوئی ہے۔

گرفتار زخمی ملزم سبحان کو علاج معالجہ کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ملزم اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں