اپٹما کا فائبر ری سائیکلنگ و قابل تجدید توانائی کیلئے گیرزی تعاون پر زور
لاہور(اے پی پی)مرکزی چیئرمین اپٹما کامران ارشد نے فائبر ری سائیکلنگ اور قابل تجدید توانائی کے لیے گیرزی کے تعاون پر زور دیا ۔
گیرزی کے وفد سے گفتگو کر تے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا مقصد ٹیکسٹائل برآمدات کو فروغ دینا،روزگار کے مواقع پیدا اور ملکی اقتصادی ترقی میں کردار ادا کرنا ہے ،چیئرمین اپٹما نے کہا کہ ممبر ملز نے پہلے ہی بین الاقوامی و مقامی معیارات کی تعمیل کرتے ہوئے پائیداری میں اہم سنگ میل عبور کر لیے ہیں۔