سوڈان کوبرآمدی معاہدے کی منسوخی پرایف ٹی ٹی کو تشویش
اسلام آباد(اے پی پی)تمباکو کی منصفانہ تجارت (ایف ٹی ٹی)کے چیئرمین محمد امین نے سوڈان کو تیار شدہ تمباکو کی مصنوعات کے برآمدی معاہدے کی منسوخی اور اس کے اقتصادی نقصان پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔
اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امید بخش ابتدائی برآمدی موقع کھو دیا ہے ،جب ہم برآمدات کے فروغ کیلئے اقدامات کر رہے ہیں تو ایسے وقت میں معاہدے کی منسوخی برآمدات میں اضافہ کی کاوشوں کو متاثر کر سکتا ہے ۔