سرجیکل آلات ،فارمامصنوعات کی برآمدات میں اضافہ
اسلام آباد(اے پی پی)سرجیکل آلات اورفارمامصنوعات کی برآمدات میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ریکارڈکیاگیا۔
ادارہ شماریات کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سرجیکل آلات کی برآمدات سے ملک کو 113.83 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 5.41 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں سرجیکل آلات کی برآمدات سے ملک کو107.98ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔ ستمبرمیں سرجیکل آلات کی برآمدات کاحجم 38.41ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو اگست میں 38.55ملین ڈالر اور گزشتہ سال ستمبرمیں 36.14 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2024 میں سرجیکل آلات کی برآمدات کا حجم 454.88 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ پہلی سہ ماہی میں فارما مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو64.86ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا جو 51.034 ملین ڈالرکے مقابلے میں 27.09 فیصد زیادہ ہے۔ ستمبر میں فارما مصنوعات کی برآمدات کاحجم 21.50 ملین ڈالرریکارڈکیاگیا۔