شرح سود میں کمی سے نجی شعبے کوریلیف ملے گا،یو بی جی
کراچی(این این آئی)یونائٹیڈ بزنس گروپ(یو بی جی)کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم تنویر، صدر زبیر طفیل،چیئرمین سندھ ریجن خالد تواب اور سیکریٹری جنرل حنیف گوہر۔۔۔
یو بی جی کورکمیٹی کے مرکزی ممبران سید مظہرعلی ناصر اورملک خدا بخش نے اسٹیٹ بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی جانب سے شرح سود کو 2.5فیصد کم کرکے 15 فیصد کئے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک اس بات کو یقینی بنائے گی کہ نئے سال 2025کی ابتداء تک شرح سودکو سنگل ڈیجٹ تک لایا جائے گا۔ ایس ایم تنویر نے کہا کہ حکومت درست راستے پر گامزن ہے اور موجودہ اقدام تاجر برادری کے تحفظات کو سننے کیلئے حکومت کی رضامندی ظاہر کرتا ہے، جس کی نمائندگی ایف پی سی سی آئی کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ شرح سود میں یہ کمی نجی شعبے کو انتہائی ضروری ریلیف فراہم کرے گی جس سے اقتصادی ترقی کے فر وغ میں مدد ملے گی۔