شو’ کون بنے گا کروڑ پتی‘ کو تاریخی غلطی پر تنقید کا سامنا
ممبئی (شوبزڈیسک ) کون بنے گا کروڑ پتی کے سیزن 16 میں میزبان امیتابھ بچن نے ورون دھون اور۔
دیگر سے ایک تاریخی سوال پوچھا کہ "کون سی اداکارہ اپنے شوہر مہاراجہ ہنوانت سنگھ کے ساتھ ہوائی حادثے میں جاں بحق ہوئیں؟" جواب کے اختیارات میں سلوچنا، ممتاز، نادرہ اور زبیدہ شامل تھیں۔ ورون دھون نے زبیدہ کو جواب کے طور پر منتخب کیا۔بعد میں معلوم ہوا کہ شو میں سوال میں زبیدہ کے حوالے سے دی گئی معلومات درست نہیں تھیں۔ اصل زبیدہ جو کہ بھارت کی پہلی ٹاکی فلم عالم آرا کی مشہور اداکارہ تھیں، کا مہاراجہ ہنوانت سنگھ سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ یہ غلطی جلد ہی سوشل میڈیا پر موضوع بن گئی، جہاں ناظرین نے تحقیق کی کمی پر سوال اٹھایا۔زبیدہ بیگم کے بیٹے اور معروف صحافی خالد محمد نے بھی سوشل میڈیا پر شو کی اس غلطی پر وضاحت کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا، "کون بنے گا کروڑ پتی، کیا میں وضاحت کی درخواست کر سکتا ہوں؟ میری والدہ زبیدہ، جو عالم آرا کی اداکارہ تھیں، نہ کہ وہ زبیدہ جن کا ذکر شو میں کیا گیا۔"