لائف پارٹنر ذہین ہو اور نرم دل ہوناچاہئے :مہوش حیات
لاہور(شوبزڈیسک ) خوبرو اداکارہ مہوش حیات نے کہاہے کہ وہ شادی کیلئے تیار ہیں اور جلد شادی کرنے والی ہیں۔
ایک مارننگ شو میں شادی سے متعلق سوال پر مہوش حیات نے کہاکہ انہیں شادی کیلئے بہت سے پروپوزل آتے ہیں جبکہ اب انہوں نے اس پر غور و فکر کرنا بھی شروع کر دیا ہے تاہم اپنے گھر والوں کی جانب سے بتائے گئے رشتوں کیلئے وہ منع کردیتی ہیں۔شوہر کیسا ہونا چاہئے اس سوال کہ جواب میں اداکارہ نے کہاکہ چاہتی ہوں میرا لائف پارٹنر ذہین ہو اور نرم دل ہو۔ میں یہ جاننا چاہوں گی کہ اس شخص کا اپنے خاندان کے ساتھ کیسا رویہ ہے اور وہ کیا کام کرتا ہے ، اداکارہ نے کہا کہ شادی دو افراد کا نہیں 2 خاندانوں کے جڑنے کا نام ہے مجھے اپنا کام بھی جاری رکھنا ہے ، تو مجھے کسی ایسے شخص کی ضرورت ہے جو میرے پیشے کو سمجھتا ہو اور وہ مالی طور پر بھی مستحکم ہو۔