آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور سیریز میں فتح کیلئے 4 وکٹیں درکار
انگلش ٹیم نے 6 وکٹوں پر 207 رنز بنائے ، جیت کیلئے مزید 228 رنز درکار
ایڈیلیڈ(سپورٹس ڈیسک )آسٹریلیا کو ایڈیلیڈ ٹیسٹ اور ایشیز سیریز میں فتح کیلئے صرف 4 وکٹیں درکار ہیں۔ایڈیلیڈ میں کھیلے جارہے سیریز کے تیسرے میچ میں انگلش ٹیم 435 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات سے دوچار ہے ۔انگلینڈ نے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک 6 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بنائے ہیں اور اسے فتح کے لیے مزید 228 رنز درکار ہیں۔ول جیکس 11 اور جیمی سمتھ 2 رنز بناکر کریز پر موجود ہیں۔
آسٹریلیا کی جانب سے کپتان پیٹ کمنز اور نیتھن لائن نے 3،3 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔اس سے قبل آسٹریلوی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 349 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔ ٹریوس ہیڈ 170 رنز بناکر نمایاں رہے تھے ۔انگلینڈ کی جانب سے جوش ٹنگ نے 4 اور برائیڈن کارس نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔یاد رہے کہ آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 371 رنز بنائے تھے ۔ جواب میں انگلینڈ نے 286 رنز بنائے تھے ۔