کھیت میں کام کرنیوالے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا

 کھیت میں کام کرنیوالے دوستوں کو ڈیڑھ کروڑ کا ہیرا مل گیا

ممبئی (نیٹ نیوز)بھارت میں دو بچپن کے دوستوں کی قسمت اس وقت بدل گئی جب انہوں نے کھیت میں کام کے دوران ایک قیمتی ہیرا دریافت کیا۔

ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع پنا میں 24 سالہ ستیش کھٹک اور 23 سالہ ساجد محمد نے کھیت میں معمول کے کام کے دوران 15.3 قیراط کا ہیرا دریافت کیا۔بعدازاں پنا ڈائمنڈ آفس نے تصدیق کی کہ دریافت ہونے والا ہیرا اصلی ہے ، جس کی قیمت تقریباً 60 لاکھ بھارتی روپے (ایک کروڑ 87 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) ہے ۔حکام کے مطابق اس ہیرے کو آئندہ دنوں میں حکومت کے زیرِ انتظام نیلامی کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔موجودہ قواعد کے تحت نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم کا 88 فیصد حصہ ہیرے کے دریافت کنندگان کو دیا جائے گا، جبکہ 12فیصد حکومت کے حصے میں جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں