ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد
لاہور(سپورٹس ڈیسک )پاکستان ویمنز ٹیم کی سابق کپتان اور کرکٹر بسمہ معروف کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہوئی ہے ، جس کا اعلان انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پر کیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی بیٹی کے پیروں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بسمہ معروف نے لکھا کہ الحمد للّٰہ ہمارا خاندان 3 سے 4 ہو گیا ہے ۔ فاطمہ کے ننھے بھائی کی آمد پر دل شکر اور خوشی سے بھر گیا ہے ۔خاتون کرکٹر کی جانب سے پوسٹ شیئر کیے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں مبارک باد ملنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔خیال رہے کہ بسمہ معروف نے 276 بین الاقوامی میچوں میں پاکستان کی نمائندگی کی جو قومی ریکارڈ ہے ۔انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 6262 رنز بنائے اور 80 وکٹیں حاصل کیں۔