ٹی20ورلڈکپ:بھارتی ٹیم کا اعلان، سوریا کمارکپتان ہونگے

ٹی20ورلڈکپ:بھارتی ٹیم کا اعلان، سوریا کمارکپتان ہونگے

اکشر پٹیل نئے وائس کپتان ہونگے ،شبھمن گل کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا

 لاہور(سپورٹس ڈیسک )ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق سوریا کمار یادیو ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2026 میں ٹیم کی قیادت کریں گے ، اکشر پٹیل نئے وائس کپتان ہونگے جبکہ شبھمن گل کو سکواڈ سے ڈراپ کردیا گیا ہے ۔ابھیشک شرما، سنجو سمیسن، تلک ورما، ہاردک پانڈیا، شیوم دوبے ، اکشر پٹیل، رنکو سنگھ، جسپریت بمرا، ہرشیت رانا، ارشدیپ سنگھ، کلدیپ یادیو، ورون چکرورتی، واشنگٹن سندر اور ایشان کشن بھارتی اسکواڈ میں شامل ہیں۔ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبمن گل ورلڈ کپ کے سکواڈ میں جگہ نہیں بنا سکے ہیں، ان کی جگہ اکشر پٹیل کو بھارتی ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا گیا ہے ۔یاد رہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں