ایلون مسک کاسٹار لنک سیٹلائٹ بے قابو ہوکر ٹکڑے ٹکڑے ہوگیا
کیلی فورنیا (دنیا نیوز) ایلون مسک کی کمپنی سپیس ایکس نے خبردار کیا کہ مدار میں موجود سٹار لنک سیٹلائٹس میں سے ایک تکنیکی خرابی کی وجہ سے کمپنی کے قابو سے نکل چکا ہے۔
سپیس ایکس کے مطابق سپیس انٹرنیٹ سیٹلائٹ کو بدھ کے روز کسی مسئلے کا سامنا ہوا جس کے بعد وہ چھوٹے چھوٹے ٹکڑوں میں ٹوٹ گیا۔ سٹار لنک کا مرکزی حصہ خلا میں تیر رہا ہے اور آئندہ ہفتوں میں اس کا مدار سے زمین پر گرنا متوقع ہے ۔