امریکی اراکین کانگریس کا بھارت کو مذہبی تشویش والاملک قرار دینے کا مطالبہ

امریکی اراکین کانگریس  کا بھارت کو مذہبی تشویش  والاملک قرار دینے کا مطالبہ

واشنگٹن(دنیا مانیٹرنگ)امریکا کے ری پبلکن رکن کانگریس گلین گروتھمین ، امریکی کمیشن برائے عالمی مذہبی آزادی کی چیئرپرسن وکی ہرزلر اور نائب چیئرمین ڈاکٹر آصف محمود نے وزیرخارجہ مارکو روبیو سے مطالبہ کیا ہے کہ۔۔۔

عالمی مذہبی آزادی ایکٹ کے تحت بھارت کو خصوصی تشویش کا حامل ملک قرار دیا جائے ۔امریکی اخبار میں مشترکہ طور پر لکھے گئے مضمون میں کہا دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کہلانے والے بھارت میں لوگوں کے مذہبی عقائد پر ظالمانہ ڈکٹیشن بدترصورتحال اختیار کررہی ہے ۔واضح رہے ڈاکٹرآصف محمود کا تعلق ریاست کیلیفورنیا سے ہے اور وہ پاکستان کے شہر کھاریاں سے امریکا منتقل ہوئے تھے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں