انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ، پاکستان اور بھارت آج مد مقابل

 انڈر 19 ایشیا کپ فائنل ، پاکستان اور بھارت آج مد مقابل

صبح 10بجے آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا ،گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف 90رنز سے فتح حاصل کی تھی

 دبئی (سپورٹس ڈیسک )انڈر 19 ایشیا کپ فائنل میں پاکستان اور بھارت آج مدمقابل ہونگے ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بھارت کے درمیان انڈر 19 ایشیا کپ کا فائنل آج آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں کھیلا جائے گا۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے شروع ہوگا۔پاکستان نے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن بنگلہ دیش جبکہ بھارت نے سری لنکا کو شکست دی تھی۔ گروپ مرحلے میں کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کیخلاف 90رنز سے فتح حاصل کی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں