مندر میں معافی مانگو یا 5 کروڑ دو، سلمان کو پھر قتل کی دھمکی
ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو ایک مرتبہ پھر بدنام زمانہ بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل اور۔
تاوان کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی ٹریفک پولیس کنٹرول روم کو لارنس بشنوئی کے بھائی کی جانب سے دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ میں لارنس بشنوئی کا بھائی ہوں اگر سلمان خان زندہ رہنا چاہتے ہیں بشنوئی کمیونٹی کے مندر میں جاکر معافی مانگیں یا 5 کروڑ روپے ادا کریں ورنہ اگر وہ نہ مانے تو ہم اسے مار ڈالیں گے ، ہمارا گروہ اب بھی سرگرم ہے ’۔ممبئی ٹریفک پولیس کو یہ پیغام گزشتہ رات ایک مرتبہ پھر واٹس ایک پر موصول ہوا ہے جبکہ پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ وہ مذکورہ ملزم کو گرفتار کر چکی ہے ۔پولیس فی الحال اس پیغام کی تحقیقات کر رہی ہے اور اس کے پیچھے موجود شخص کا پتہ لگانے کی کوشش کر رہی ہے ۔دوسری طرف سلمان خان نے اپنی آنے والی فلم 'سکندر' کی شوٹنگ کے لیے حیدرآباد کے شاندار تاج فلک نما پیلس کا رخ کیا جبکہ فلم کے اگلے شیڈول کی شوٹنگ ممبئی میں کی جائے گی ۔