10 وارداتیں:شہری لاکھوں نقدی،قیمتی اشیاء سے محروم
ڈاکوؤں نے شاہدرہ میں ماجد ،ساندہ میں شہباز سے لاکھوں روپے اور موبائل چھین لئے غالب مارکیٹ ، ٹاؤن شپ سے 2گاڑیاں ،دیگرعلاقوں سے 3موٹرسائیکلیں چوری
لاہور(کرائم رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں چوری و ڈکیتی کی 10 وارداتیں ، شہری لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز ،موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں سے محروم ہو گئے ۔ ڈاکوؤں (صفحہ5بقیہ نمبر14)
نے شاہدرہ میں ماجد سے 1لاکھ 85ہزار روپے اور موبا ئل فون،ساندہ میں شہباز سے 1لاکھ 65ہزار روپے اور موبائل فون،غازی أٓباد میں ادریس سے 1لاکھ 60 ہزار روپے اور موبائل فون،مصطفی أٓباد میں سہیل سے 1لاکھ 55ہزار روپے اور موبائل فون،لوہاری گیٹ میں سلیم سے 1 لاکھ 40ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں نامعلوم افراد نے غالب مارکیٹ اور ٹاؤن شپ سے 2 گاڑیاں جبکہ شادباغ ،نصیر أٓباد اور ملت پارک سے 3موٹرسائیکلیں چوری کر لیں اور فرار ہو گئے ۔