بیوی اور بیٹی کاقتل کیس :ملزم ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ

بیوی اور بیٹی کاقتل کیس :ملزم ڈی ایس پی کی ضمانت منسوخ

برکی پولیس نے مقدمہ میں 201اور 302کی دفعات شامل کر دیں ملزم عثمان حیدر نے پلاٹ کے لین دین پر بیوی اور بیٹی کو قتل کر دیا تھا

لاہور (کورٹ رپورٹر )سیشن کورٹ نے بیوی اور بیٹی قتل کیس میں ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کی ضمانت منسوخ کردی،برکی پولیس نے مقدمہ میں 201 اور 302 کی دفعات شامل کر دیں، پولیس کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ شواہد کی روشنی میں مضبوط چالان مرتب کر کے ملزم کوجلد کیفرِکردار تک پہنچایا جائیگا،ملزم اوراس کی بیوی کے درمیان پلاٹ کے لین دین پرتکرار رہتی تھی،بیٹی ماں کا ساتھ دیتی تھی اس لیے اُس کوبھی قتل کردیا، ملزم نے بیوی کی لاش کالاشاہ کاکو کے قریب کھائی اور بیٹی کی لاش کو کاہنہ کے علاقے میں گندے نالے میں پھینک دیا تھا،بعدازاں ملزم نے جرم چھپانے کیلئے اہلیہ و بیٹی کے اغوا کا مقدمہ درج کرادیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں