قصور :بھارتی شہری پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار
قصور(نمائندہ دنیا)قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ کی حدود سہجرہ کے مقام سے بھارتی شہری پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کرلیا گیا۔
پاک رینجر ز کے جوان نصیر نے بھارتی شہری شرندیپ سنگھ ولد ستنام سنگھ کو پاکستانی حدود میں داخل ہونے پر گرفتار کیا۔بھارتی شہری شرندیپ سنگھ پوئی پور تحصیل شاہ کوٹ ضلع جالندھر کا رہائشی ہے ۔ پاک رینجر زنے شرندیپ سنگھ کو گرفتار کر کے تھانہ گنڈا سنگھ پولیس کے حوالے کر دیا ہے ۔ پولیس مصروف کارروائی ہے ۔