خاتون کے اندھے قتل کا سراغ قاتل دوسرا شوہر نکلا، لاش برآمد

خاتون کے اندھے قتل کا سراغ  قاتل دوسرا شوہر نکلا، لاش برآمد

قصور(نمائندہ دنیا) قصور پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت سے بروقت اندھے قتل کا سراغ لگالیا۔ 12 دسمبر کو کھڈیاں کی رہائشی سلمیٰ نے اپنی 26 سالہ بیٹی کائنات بی بی کے اغوا کا مقدمہ درج کروایا جو دو بچوں کی ماں تھی اور جس نے چند ماہ قبل فیکٹری ملازم ذیشان سے خفیہ پسند کی شادی کر لی۔

 شوہر نے کائنات کا گلا دبا کر قتل کر کے لاش خشک نہر میں دبا دی اور چند روز قبل گاؤں جگیاں کی رہائشی ایک لڑکی سے دوسری شادی کر لی ۔ پولیس نے ملزم ذیشان کو شک گزرنے پر گرفتار کر کے تفتیش شروع کی تو ملزم نے بیوی کائنات کے قتل کا اعتراف کر لیا۔ ملزم کی نشاندہی پر لاش برآمد کر لی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں