ڈالر کی قدر میں اضافہ ،تولہ سونا1ہزار روپے سستا
کراچی(بزنس ڈیسک)زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رحجان غالب رہا،ادھرسونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر5پیسے کے اضافے سے 277.89روپے پر جاپہنچا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 8 پیسے کے اضافے سے 278.79روپے پر بند ہوا۔ دوسری جانب عالمی بلین مارکیٹ میں سونا 10 ڈالر کی کمی سے 2727 ڈالر فی اونس کا ہوگیا۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کے باعث مقامی سطح پربھی فی تولہ سونا ایک ہزار روپے کی کمی سے 2 لاکھ 82 ہزار 200 روپے کا ہوگیا ۔ اسی طرح دس گرام سونا 857 روپے کی کمی سے 2 لاکھ 41 ہزار 941 روپے پر آگیا۔دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 430 روپے پر مستحکم رہی۔