گنے کی کٹائی میں تاخیر، گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ

 گنے کی کٹائی میں تاخیر، گندم کی بوائی متاثر ہونیکا خدشہ

دڑو (رپورٹ:امداد میمن)سجاول، ٹھٹھہ اور بدین کے اضلاع کی شوگر ملوں نے گنے کی کرشنگ شروع نہیں کی۔شاہ مراد ، دیوان ، لاڑ اور آبادگار شوگر ملز کی کرشنگ کاآغاز نہ ہونے سے گنے کی کٹائی شروع نہیں ہوئی۔

ہزاروں ایکڑ رقبے پر کھڑی گنے کی تیار فصل مرجھانے لگی اور رس اور وزن بھی کم ہونے لگاہے ،تاہم دوسری جانب سجاول، ٹھٹھہ، بدین اور ٹنڈو محمد خان اضلاع کی شوگر ملیں اپنے ضد پر اڑی ہوئی ہیں جب کہ گنے کی کٹائی نہ ہونے کے باعث گندم اور دیگر فصلیں کاشت نہیں کی جا سکیں، جس کی وجہ سے یہاں کے کاشتکار پریشان ہیں۔ اس سلسلے میں کاشتکار رہنما نواز سومرو، سید قبول محمد شاہ ، اعجاز سومرو، خمیسو مگسی، مشتاق سومرو، محمد خان کچھی اور دیگر نے گنے کی قیمتیں مقرر نہ کرنے اور ملوں کی جانب سے کرشنگ شروع نہ کرنے کے خلاف احتجاج کے بعد ‘‘روزنامہ دنیا ’’سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت اور شوگر ملز مالکان کی ملی بھگت سے کاشتکار طبقے کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں