افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ، افتخار ملک
لاہور (اے پی پی)سارک چیمبرکے سابق صدر افتخار علی ملک نے سارک ممالک بالخصوص افغانستان کے ساتھ تجارت کو فروغ دینے کے لیے علاقائی اقتصادی تعاون پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔
اتوار کو یہاں اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بین العلاقائی تجارت اس کی صلاحیت کے ایک تہائی سے بھی کم ہے اور 67 فیصد تجارتی پوٹینشل کا مکمل فائدہ نہیں اٹھایا جا رہا۔ انہوں نے کہا کہ وسطی ایشیا، مشرق وسطی اور جنوبی ایشیا کے درمیان رابطہ کار اور زمینی پل کے طور پر افغانستان کے کردار کا جائزہ لینے کی ضرورت ہے تاکہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیا جا سکے ۔