کراچی چیمبر کی ٹیکس ریٹرن کیلئے حلف نامہ جمع کرانیکی مخالفت
کراچی (آن لائن)کراچی چیمبرکے صدر جاوید بلوانی نے سیلز ٹیکس ریٹرن کے ساتھ حلف نامہ جمع کرانے کی شرط کو بحال کرنے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے حکام سے مطالبہ کیا ۔۔
کہ جامع مشاورت اور موثر متبادل کے حصول تک حلف نامے کی شرط کو فوری طور پر معطل کیا جائے ۔ جاوید بلوانی نے کہا کہ کے سی سی آئی کی درخواست کے جواب میں ایف بی آر نے ستمبر 2024 کیلئے حلف نامے کی ضرورت کو واپس لے لیا تھا اور اس اقدام کو ایک پریس ریلیز کے ذریعے مطلع کیا گیا جس میں واضح طور پر ذکر کیا گیا تھا کہ ستمبر 2024 کے ٹیکس کے ریٹرن کے لیے حلف نامہ جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جسے اکتوبر میں جمع کرانا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے کے حوالے سے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کوئی مشاورت نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی قابل عمل متبادل حل تلاش کیا گیا ہے ۔