حیدرآباد چیمبرکوسائبر کرائمز کی شرح میں اضافے پر تشویش
حیدرآباد(این این آئی)حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے پاکستان میں سائبر کرائمز کی شرح میں تیزی سے اِضافے پر تشویش کا اِظہار کرتے ہوئے کہا ہے ۔۔
کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو ان جرائم کے سد ِباب کے لیے کلیدی ذمہ داری سونپی گئی ہے اور حکومت نے پاکستان الیکٹرانک کرائمز ایکٹ بھی متعارف کروایا ہے جس کے تحت سائبر ہراسمنٹ، ڈیٹا چوری، ہیکنگ اور ڈیفارمیشن جیسے جرائم کو سزا کے دائرے میں لایا گیا ہے ۔