فیصل فنڈز خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کیلئے پرعزم

فیصل فنڈز خوشحال اور ترقی  پسند پاکستان کیلئے پرعزم

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان کی پہلی مکمل شریعہ ایسٹ مینجمنٹ کمپنی فیصل فنڈز نے سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان(ایس ای سی پی)کے زیراہتمام پاکستان اسٹارٹ اپ سمٹ میں شرکت کی۔

ایونٹ کا مقصد ملک کے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کو مستحکم بنانا اور کاروباری افراد کو صنعتی رہنماؤں و سرمایہ کاروں کے ساتھ روابط بنانے کے لیے پلیٹ فارم فراہم کرنا تھا۔سمٹ میں ایس ای سی پی کے سینئر حکام، کاروباری لیڈرز اور تجربہ کار پروفیشنلز سمیت اہم شراکت داروں نے قیمتی معلومات کا تبادلہ کیا تاکہ پارٹنر شپ اور پاکستان کے ترقی کرتے اسٹارٹ اپ شعبے میں جدت کوفروغ دیا جاسکے ۔فیصل فنڈز اپنے ترقی پسند مالیاتی حل کے ساتھ کاروباری افراد اور اسٹارٹ اپس کی بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے پُرعزم ہے ۔ پاکستان اسٹارٹ اپ سمٹ جیسی تقریبات میں شرکت کے ذریعے فیصل فنڈز سرمایہ کاری اور جدت کے درمیان فرق کو ختم کرنے ، پائیدار اقتصادی ترقی کو فروغ دینے اور پاکستان کی اسٹارٹ اپ کمیونٹی کے لیے نئے مواقع پیدا کرنے کا خواہاں ہے ۔ تقریب میں شریک فیصل فنڈز کے نمائندے نے کہا کہ ہماری ٹیم کے لیے یہ اعزاز کی بات ہے کہ سمٹ میں فکری رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں حصہ لیا، جہاں مالیات اور کاروبار کے مستقبل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ ہم ایک خوشحال اور ترقی پسند پاکستان کیلئے پرعزم ہیں، جس میں اسٹارٹ اپس سے تعاون کیا جائے اور انہیں شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل سلوشنز کے ذریعے ترقی میں مدد فراہم کی جائے ۔فیصل فنڈز پاکستان کے کاروباری منظرنامے میں ترقی کو فروغ دینے اور ملک کے اسٹارٹ اپس کے لیے ایک قابل اعتماد شراکت دار کے طور پر اپنا کردار جاری رکھنے کیلئے پُرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں