ملائیشیا کا مصنوعات کے معیار کو بہتر بنانے پر زور
فیصل آباد(آئی این پی)پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم کو بڑھانے کیلئے فری ٹریڈ ایگریمنٹ سے پوری طرح فائدہ اٹھانے کی ضرورت ہے۔
یہ بات ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے ایک عشائیہ کے موقع پر فیصل آباد چیمبر کے نائب صدر شاہد ممتاز باجوہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہو ں نے اس بات پر تعجب کا اظہار کیا کہ فری ٹریڈ ایگریمنٹ کے باوجود دو طرفہ تجارتی حجم صرف 1.5 ارب ڈالر ہے جسے بڑھانے کیلئے دونوں ملکوں کے تاجروں کو اپنا بھر پور کردار اد اکرنا ہوگا۔ انہوں نے فیصل آباد کے ٹیکسٹائل برآمد کنندگان پر زور دیا کہ وہ ملائیشیا کے تعاون کے ذریعے اپنی مصنوعات کے معیار کو بڑھائیں تاکہ اِس کی برآمدات سے زیادہ سے زیادہ زرمبادلہ کمایا جا سکے ۔اس موقع پر شاہد ممتاز باجوہ نے ملائیشیا کے ہائی کمشنر کو فیصل آباد چیمبرکے دورے کی بھی دعوت دی۔