ٹیکسز بڑھانے سے معاشی و سماجی بحران پیدا ہونیکا امکان
لاہور(این این آئی)پاکستان ٹیکس ایڈوائزر زایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ حکومت کو مذاکرات کیلئے آنے والی آئی ایم ایف ٹیم کو محصولات کے 189 ارب کے خسارے کو پورا کرنے کیلئے۔۔۔
منی بجٹ کے بجائے غیر محدود اخراجات کو کم کرنے کی یقین دہانی کرانی چاہیے، غربت کی شرح پہلے ہی41 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور عوام پر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے سے معاشی و سماجی بحران پیدا ہونے کا امکان ہے۔ ایسوسی ایشن کے صدر میاں عبدالغفار اور جنرل سیکرٹری خواجہ ریاض حسین نے اپنے دفتر میں ٹیکس بار نمائندہ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی معاہرین گزشتہ کئی ماہ سے آئی ایم ایف کی جانب سے منی بجٹ کے مطالبے کی پیشگوئی کر رہے ہیں لیکن حکومتی ذمہ داران اس سے انکاری تھے، آئی ایم ایف کے مذاکراتی وفد کی آمد اور ان کے مطالبے سے حقیقت آشکار ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے معیشت کو دستاویزی بنانے کیلئے اقدامات قابل ستائش ہیں۔