مرکنٹائل ایکسچینج میں 29ارب کے 36340سودے
کراچی(بزنس ڈیسک)مرکنٹائل ایکسچینج میں 29ارب روپے کے سودے ہوئے ۔ رپورٹ کے مطابق سودوں کی تعداد 36340 رہی۔
زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت 15.727ارب روپے رہی جبکہ کرنسیز بذریعہ کوٹس کے سودوں کی مالیت4.529ارب،پلاٹینم کے سودوں کی 2.048 ارب ،این ایس ڈی کیو 100 کے سودوں کی مالیت 2.000ارب روپے ،چاندی کے سودوں کی مالیت 1.732ارب روپے اورڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.440ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔